Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان نے پاکستان کی لاج رکھ لی

یونس خان نے پاکستان کی لاج رکھ لی

اول ٹسٹ میں پاکستان کی 10وکٹوں سے کامیابی،سریز 2-2 سے برابر
لندن ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اوول ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 253 رنز بناتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 40 رنز کا آسان ہدف دیا تھا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔اوپنر سمیع اسلم اور اظہر علی نے بالترتیب 12 اور 30 رنز بنائے۔مین آف دی میچ کا ٹائٹل یونس خان کو ملا جبکہ پاکستان کی جانب سے مین آف دی سیریز کا اعزاز مصبالح الحق اور انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے حاصل کیا۔اس سے قبل انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جیمز اینڈرسن تھے جو افتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔انگلینڈ کے نویں کھلاڑی سٹورٹ براڈ یاسر شاہ کا گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جانی بیر سٹو انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی تھے۔ بیر سٹو 81 رنز بنا ئے اور وہاب ریاض کی گیند پر اظہر علی ان کا کیچ لیا۔کھانے وقفے کے بعد میزبان ٹیم کی ساتویں وکٹ اس وقت گری جب وہاب ریاض نے کرس ووکس کو رن آؤٹ کر دیا۔انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی معین علی کو یاسر شاہ نے لنچ سے کچھ دیر قبل آؤٹ کیا۔معین علی 32 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں انگلینڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ جبکہ پہلی اننگز میں وہ کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔نگلینڈ نے کیھل کے تیسرے دن کے اختتام چار وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری کو ختم کرنے کے لیے 126 رنز کی ضرورت تھیں انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں جو روٹ، ایلکس ہیلز، الیسٹر کک اور جیمز ونس شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT