Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہاں

یونس خان ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہاں

کراچی۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں منعقدہ پہلے ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کرنے والی پاکستانی ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان نے مین آف دی میچ مظاہرہ کے بعد کہا ہے کہ وہ آئندہ برس منعقد شدنی ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں ہیں ۔ سری لنکا کے حالیہ دورہ کے لئے ونڈے ٹیم میں ایک عرصہ کے بعد شامل کئے جانے کے باوجود یونس خان کو آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا جس کے فوری بعد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کرتے ہوئے یونس خان نے ونڈے ٹیم میں اپنے دعویداری مضبوط کرلی ہے۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ سلیکٹروں کو چاہئے کہ وہ عمر کی بجائے مظاہروں کو بنیاد بنائیں۔یونس خان جنہوں نے دبئی ٹسٹ میں دو سنچریاں اسکور کرتے ہوئے پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 26 سنچریوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے اور اب ان کی خواہش ہے کہ وہ ونڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کریں۔

TOPPOPULARRECENT