Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان کی ونڈے اور ٹوئنٹی 20 میں واپسی متوقع

یونس خان کی ونڈے اور ٹوئنٹی 20 میں واپسی متوقع

کراچی۔ 9؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ میڈیا میں ہونے والی تنقید اور دباؤ کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹراکٹ میں سابق کپتان یونس خان کو اے کی بجائے بی زمرہ دینے پر اپنا موقف تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اسٹار بیٹسمین کو پاکستان کی نمائندگی کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ سنٹرل کنٹراکٹ کے مسودے پر دستخط کریں، کیونکہ وہ پاکستان کی نم

کراچی۔ 9؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ میڈیا میں ہونے والی تنقید اور دباؤ کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹراکٹ میں سابق کپتان یونس خان کو اے کی بجائے بی زمرہ دینے پر اپنا موقف تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اسٹار بیٹسمین کو پاکستان کی نمائندگی کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ سنٹرل کنٹراکٹ کے مسودے پر دستخط کریں، کیونکہ وہ پاکستان کی نمائندگی کے اہل نہیں ہوں گے، تاہم پی سی بی کے حکام یونس خان کو اس بات کی یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں ونڈے اسکواڈ اور ورلڈ کپ منصوبہ کا حصہ ہوں گے۔ آئندہ برس یونس خان کو اے زمرہ مل جائے گا اور ناقص کارکردگی دکھانے والے دیگر کھلاڑیوں کی تنزلی ہوسکتی ہے۔ امکان ہے کہ یونس خان اگر رضامند ہوئے تو وہ مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی تینوں طرز کی کرکٹ میں کریں گے۔ 2009ء میں لارڈز میں آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد 36 سالہ یونس خان نے مختصر ترین طرز کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا۔ پی سی بی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سنٹرل کنٹراکٹ پر یونس خان کے متعلق کئے گئے فیصلہ پر نظرثانی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ یونس خان کو اے زمرہ میں لانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے، نہ ہی کسی فرد واحد کے لئے سنٹرل کنٹراکٹ کا فارمولا اورنظام تبدیل ہوگا، تاہم سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے یونس خان کو پاکستان کی ونڈے ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا جس کے بعد آئندہ برس وہ اے زمرہ میں جگہ حاصل کر لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہیکہ چیرمین نجم سیٹھی یونس خان کے بڑے حامی ہیں۔ وہ سنٹرل کنٹراکٹ میں یونس خان کی تنزلی پر مایوس ہیں۔ انہوں نے کمیٹی سے یونس خان کی تنزلی پر مکمل تفصیلات حاصل کی ہیں، لیکن اب وہ اپنی کمیٹی کا فیصلہ واپس لینے کا ارادہ نہیں رکھتے، نہ ہی کمیٹی کے فیصلہ کے خلاف اپنے اختیارات استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT