Thursday , January 24 2019

یونس خان کی ونڈے ٹیم میں شمولیت کو منظوری

لاہور ، 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین شہریار خان نے اسٹار کرکٹر یونس خان کی ونڈے ٹیم میں شمولیت کی منظوری دیدی ہے۔ یونس خان انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں حصہ لیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے یونس خان کی ونڈے ٹیم میں شمولیت کی منظوری دیدی ہے اور اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید جلد ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کریں گے اور انہیں یونس خان کی شمولیت سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یونس خان پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان ہونے والی ونڈے سیریز میں پاکستان کی طر ف سے کھیلیں گے اور مڈل آرڈر میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز یونس خان کی ونڈے ٹیم میں شمولیت پر ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا ہے اور یونس خان کی ونڈے ٹیم میں شمولیت کی منظوری دی۔

TOPPOPULARRECENT