Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان کی پاکستانی کوچنگ میں دلچسپی نہیں

یونس خان کی پاکستانی کوچنگ میں دلچسپی نہیں

کراچی ۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ان کا ٹیم کی کوچنگ کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ وہ اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا بہتر انداز میں اختتام کرنا چاہتے ہیں۔ یونس خان نے اس ضمن میں مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ میں کوچنگ سب سے مشکل کام ہے اور میں ایسے کسی مشغلہ میں مصروف ہونا نہیں چاہتا جو میرے بین الاقوامی کیرئیر کے بہتر اختتام پر اثرانداز ہو ۔ یونس خان چاہتے ہیں کہ چونکہ پاکستان کی وہ ایک طویل عرصہ سے خدمت انجام دے رہے ہیں اور اس کے صلہ میں انھیں عزت اور بہت کچھ ملا ہے لہذا وہ صحیح وقت پر صحیح انداز میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں ۔

دریں اثناء یونس خان نے ان امکانات کو بھی مسترد نہیں کیا جن میں ان کی بحیثیت کپتان ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے ۔ تاہم انھوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ قیادت کیلئے کوشاں نہیں ہے ۔ یونس خان نے کہا کہ وہ قیادت کے پیچھے نہیں دوڑ رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر قسمت میں ٹیم کی قیادت لکھی ہے تو پھر کوئی طاقت اسے بدل نہیں سکتی ۔ یونس خان کو 2010 ء کے اواخر میں کھلاڑیوں کے ایک گروپ کی مخالفت کی وجہ سے زبردستی قیادت سے سبکدوش ہونا پڑا تھا جیسا کہ متحدہ عرب امارات میں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کے کپتان مقرر کئے گئے تھے ۔ 36 سالہ یونس خان نے کہا کہ اب وہ قیادت کے مسئلہ پر زیادہ متفکر نہیں ہے کیونکہ قسمت میں اگر کپتانی لکھی ہے تو یہ ضرور ملے گی تاہم انھوں نے قیادت کو ایک اعزاز قرار دیا ہے ۔ یونس خان ایسے تیسرے بیٹسمین ہیں جنھوں نے ٹسٹ میں ٹریپل سنچری اسکور کی ہے کیونکہ ان سے قبل حنیف محمد اور انضمام الحق پاکستان کے لئے ٹریپل سنچری اسکور کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT