Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس خان کی 25 ویں سنچری ، پاکستان 219/4

یونس خان کی 25 ویں سنچری ، پاکستان 219/4

دبئی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)سینئر بیٹسمین یونس خان بہترین اننگز کھیلتے ہوئے کئی مرتبہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نازک صورتحال سے باہر نکالا ہے ، اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف یہاں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ کے پہلے دن اپنی ٹیم کو 7/2 کی نازک صورتحال سے باہر نکالتے ہوئے دن کے اختتام پر 219/4تک پہونچنے میں کلیدی رول ادا کی

دبئی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)سینئر بیٹسمین یونس خان بہترین اننگز کھیلتے ہوئے کئی مرتبہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نازک صورتحال سے باہر نکالا ہے ، اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف یہاں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ کے پہلے دن اپنی ٹیم کو 7/2 کی نازک صورتحال سے باہر نکالتے ہوئے دن کے اختتام پر 219/4تک پہونچنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ یونس خان نے اپنے ٹسٹ کریر کی 25 ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔ یونس خان نے 223 گیندوں میں 10 چوکوں اور 99 رنز کے انفرادی اسکور پر لگائے جانے والے چھکے کے ہمراہ 106 رنز اسکور کئے ۔علاوہ ازیں اظہر علی (15) کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلئے 108 اور مصباح الحق (34*) کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلئے 83 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ اوپنرس احمد شہزاد (3) اور محمد حفیظ (0) جلد آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کیلئے میچل جانسن نے 22 رنز کے عوض 3 وکٹیں لی۔

TOPPOPULARRECENT