Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے: وقار یونس

یونس عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے: وقار یونس

گال ۔ 7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ یونس خان نے ایک اور شاندار اننگز کھیل کر اپنے آپ کرکٹ کی تاریخ کے عظیم کھلاڑیوں میں شامل کرلیا ہے۔کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ دلیرانہ تھا۔گال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو تباہی سے بچایا اور منصوبہ کے مطابق بیٹنگ کی۔یونس خان نے ایک اور ریکارڈ توڑنے والی اننگزکھیل کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔اسد شفیق کو چھٹے نمبر پر کھلانے پر ہمیشہ سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں لیکن نے بھی اپنی صلاحیت کو منوایا اور وہ بھی صلاحیتوں سے مالا مال کھلاڑی ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ جب کسی بھی وکٹ پر زیادہ عرصہ تک پردہ ڈال کر رکھا جائے تو پھر وکٹ کے رویہ کے بارے میں سوالات اٹھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT