Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس نے براڈمین کا ریکارڈ مساوی کیا

یونس نے براڈمین کا ریکارڈ مساوی کیا

ڈھاکہ ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یونس خان کی ٹسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے عظیم آسٹریلین بیٹسمن براڈمین کی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 58 چھکے مارنے والے بیٹسمن بھی بن گئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں جاری دوسرے ٹسٹ کے پہلے ٹسٹ اسپیشلسٹ یونس خان اور

ڈھاکہ ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یونس خان کی ٹسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے عظیم آسٹریلین بیٹسمن براڈمین کی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 58 چھکے مارنے والے بیٹسمن بھی بن گئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں جاری دوسرے ٹسٹ کے پہلے ٹسٹ اسپیشلسٹ یونس خان اور اظہر علی کی تیسری وکٹ پر ریکارڈ 250 رنز کی شراکت نے پاکستان کو مظبوط پوزیشن پر کھڑا کیا۔ یہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسری وکٹ کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی شراکت بھی ہے۔ 148 رنز کی اننگز کھیلنے والے یونس خان نے کیرئیر کی 29ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے عظیم آسٹریلیائی بلے باز ڈان براڈمین کا اتنی ہی سنچریز کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اس اننگز کے دوران یونس نے پاکستان کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم نے ٹسٹ میچوں میں 57 چھکے لگائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT