Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس کا عالمی ریکارڈ، بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

یونس کا عالمی ریکارڈ، بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پالی کیلے، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار پاکستانی بلے باز یونس خان نے سری لنکا کے خلاف پالی کیلے ٹسٹ میں سر ڈان بریڈ مین کی سنچریوں کی تعداد کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ دوشنبہ کو یہاں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ کے چوتھے دن جب یونس میدان میں اترے تو پاکستان 377 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 13 رنز پر دو اہم

پالی کیلے، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار پاکستانی بلے باز یونس خان نے سری لنکا کے خلاف پالی کیلے ٹسٹ میں سر ڈان بریڈ مین کی سنچریوں کی تعداد کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ دوشنبہ کو یہاں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ کے چوتھے دن جب یونس میدان میں اترے تو پاکستان 377 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 13 رنز پر دو اہم وکٹوں سے محروم ہو چکا تھا۔ انہوں نے شان مسعود کے ساتھ چوتھے و پانچویں روز جملہ 242 رنز کی ساجھے داری قائم کر کے ناصرف پاکستان کو میچ میں اچھی پوزیشن تک پہنچا دیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ 171 کی اننگز کھیل کر آخر تک ناٹ آؤٹ بھی رہے۔ یہ یونس کے کیریئر کی 30ویں سنچری ہوئی جس کے ساتھ ہی انہوں نے عظیم آسٹریلین بلے باز سر ڈان بریڈ مین کی 29 سنچریوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے باز تصور کئے جانے والے بریڈ مین نے صرف 52 ٹسٹ میچوں میں 29 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ یونس کے کیریئر میں چوتھی اننگز میں اسکور کی گئی پانچویں سنچری ہوئی جو اپنے آپ میں عالمی ریکارڈ ہے۔ آج تک دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی ٹسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں چار سے زیادہ سنچریاں اسکور نہیں کر سکا لیکن یونس خان پانچ مرتبہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز ہیں۔ یونس سے قبل سنیل گواسکر، رکی پانٹنگ، رام نریش سروان اور گرائم اسمتھ نے چوتھی اننگز میں چار سنچریاں اسکور کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT