یونس کا یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ختم، پجارا کوموقع

لاہور ۔2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان کی عدم دستیابی کے باعث یارکشائر کاؤنٹی نے معاہدہ ختم کر دیا۔ یارکشائر نے ہندوستانی ٹسٹ کرکٹر چتیشور پجارا سے معاہدہ کر لیا۔ یونس خان نے دورۂ بنگلہ دیش کی وجہ سے کاؤنٹی سے معذرت کی۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات اولین ترجیح ہے

لاہور ۔2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان کی عدم دستیابی کے باعث یارکشائر کاؤنٹی نے معاہدہ ختم کر دیا۔ یارکشائر نے ہندوستانی ٹسٹ کرکٹر چتیشور پجارا سے معاہدہ کر لیا۔ یونس خان نے دورۂ بنگلہ دیش کی وجہ سے کاؤنٹی سے معذرت کی۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات اولین ترجیح ہے اس لئے وہ اپنی دستیابی ظاہر کرنے سے قاصر ہیں جس کے بعد یارکشائر کاؤنٹی نے ان سے فورا معاہدہ ختم کر کے ہندوستانی کھلاڑی سے معاہدہ کر لیا ہے۔ یارکشائر کاونٹی کے مطابق یونس خان کی ٹیم میں اہم پوزیشن تھی اور اسے خالی نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔ پجارا نے 2014 ء میں ڈربی شائر کیلئے کاؤنٹی چمپین شپ کے 3 مقابلے کھیلتے ہوئے 57.01 کا بیٹنگ اوسط درج کرایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT