Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / یونس کی ریکارڈ سنچری ، پاکستان نے سری لنکامیں ٹسٹ سیریز جیتی

یونس کی ریکارڈ سنچری ، پاکستان نے سری لنکامیں ٹسٹ سیریز جیتی

پالی کیلے ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یونس خان نے شاندار 171 ناٹ آؤٹ اسکور کئے جبکہ پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ٹسٹ میں آج سات وکٹوں سے شکست دے کر اس جزیرے پر 2006ء کے بعد سے پہلی بار سیریز جیت لی۔ دورہ کنندگان نے تاریخ میں چھٹا سب سے کامیاب تعاقب حاصل کیا جب انھوں نے 377 رنز کا ٹارگٹ یہاں پانچویں دن کے کھیل کے مابعد لنچ سیشن میں عبور کرتے ہو

پالی کیلے ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یونس خان نے شاندار 171 ناٹ آؤٹ اسکور کئے جبکہ پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ٹسٹ میں آج سات وکٹوں سے شکست دے کر اس جزیرے پر 2006ء کے بعد سے پہلی بار سیریز جیت لی۔ دورہ کنندگان نے تاریخ میں چھٹا سب سے کامیاب تعاقب حاصل کیا جب انھوں نے 377 رنز کا ٹارگٹ یہاں پانچویں دن کے کھیل کے مابعد لنچ سیشن میں عبور کرتے ہوئے 382/3 پر اختتام کیا۔ کپتان مصباح الحق نے 59 ناٹ آؤٹ بنائے اور جہان مبارک کو جیت کا چھکا لگاتے ہوئے اپنی قوم کے سری لنکا میں طویل جیت سے عاری سلسلے کو ختم کیا، جہاں وہ گزشتہ تین سیریز 2009ء، 2012ء اور 2014ء میں ہارے تھے۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ کسی دورہ کنندہ ٹیم نے سری لنکا کی سرزمین پر ٹسٹ جیتنے کیلئے چوتھی اننگز میں زائد از 300 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کا اس سے قبل اعظم ترین کامیاب تعاقب 315/9 رہا تھا جو انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف اسکور کرتے ہوئے 1994ء میں کراچی ٹسٹ جیتا تھا۔ یونس جنھوں نے اپنا 100 واں ٹسٹ دوسرے میچ میں کھیلا، انھوں نے یہاں میچ کا اختتام محض 19 رنز کی دوری پر کیا جس کی مدد سے وہ جاوید میاں داد کے 8,832 رنز کے مجموعے کو عبور کرتے ہوئے ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمن بن جائیں گے۔ پاکستان نے صبح میں اپنے کل کے اسکور میں 25 رنز کا اضافہ کیا تھا جب وہ شان مسعود کی وکٹ سے محروم ہوئے، جنھیں دنیش چندیمل نے تھریندو کوشل کی گیند پر 125 کے انفرادی اسکور پر اسٹمپ آؤٹ کیا۔ کویت میں جنم لئے لیفٹ ہینڈر کی پہلی ٹسٹ سنچری یونس کے ساتھ 242 کی تیسری وکٹ کی رفاقت کے دوران بنی جبکہ پاکستان دوشنبہ کی دوپہر 13/2 تک گھٹ گیا تھا۔ میزبان کپتان انجیلو میتھیوز نے دوسری نئی گیند مابعد 80 اوورزدستیابی کے ساتھ ہی لی، لیکن سیمرز آسان پیس والی وکٹ پر متاثر نہ کرپائے۔ 37 سالہ یونس جو دوسری وکٹ گرنے کے بعد بیٹنگ کیلئے آئے تھے، ایک طرف چٹان کی طرح ڈٹے رہے اور سات گھنٹے بیٹنگ کئے جس میں انھوں نے 271 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 باؤنڈریاں لگائے۔ یونس اب چوتھی اننگز میں پانچ سنچریوں کے ساتھ سب سے آگے ہوگئے ہیں جبکہ ان کی جملہ سنچریاں 30 ہیں۔ مصباح نے یونس کے ساتھ 127 رنز کی پارٹنرشپ کے دوران اچھا ساتھ دیا، محتاط بھی کھیلا اور جارحانہ انداز بھی اختیار کیا جس کے ذریعے انھوں نے آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ یونس کو ’مین آف دی میچ‘ اور ہر میچ میں کامیاب لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ’مین آف دی سیریز‘ ایوارڈ دیا گیا۔ سری لنکا کو لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ کے تجربے کی کمی محسوس ہوئی، جنھیں منتخب نہیں کیا گیا، جبکہ ان کی جگہ لینے والے نوجوان آف اسپنر کوشل کے 31 اوورز میں 153 رنز بنائے گئے۔ پاکستان نے پہلا ٹسٹ منعقدہ گال 10 وکٹس سے جیتا تھا اور سری لنکا نے کولمبو میں دوسرا ٹسٹ سات وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ دونوں ٹیمیں اب ہفتہ سے پانچ ونڈے انٹرنیشنلس کی لمیٹیڈ اوورز سیریز کھیلیں گی، جس کے بعد دو ٹوئنٹی 20 میچز ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT