Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یونیفارمس اور کتابوں کی سربراہی کیلئے ضروری اقدامات

یونیفارمس اور کتابوں کی سربراہی کیلئے ضروری اقدامات

بیدر /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچے مدرسہ میں داخلہ لیں اسی دن انہیں نصابی کتابیں اور یونیفارمس فراہم کرنے ریاستی حکومت نے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں ۔ وزیر پرائمری اور ہائی اسکول تعلیم مسٹر کے رتناکر نے یہ بات بتائی ۔ وزیر تعلیم نے یہ بتایا کہ ریسات کے تمام مدارس کیلئے نصابی کتابیں اور یونیفارمس کی سپلائی کا 88 فیصد کام اب تک مکمل ہ

بیدر /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچے مدرسہ میں داخلہ لیں اسی دن انہیں نصابی کتابیں اور یونیفارمس فراہم کرنے ریاستی حکومت نے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں ۔ وزیر پرائمری اور ہائی اسکول تعلیم مسٹر کے رتناکر نے یہ بات بتائی ۔ وزیر تعلیم نے یہ بتایا کہ ریسات کے تمام مدارس کیلئے نصابی کتابیں اور یونیفارمس کی سپلائی کا 88 فیصد کام اب تک مکمل ہوا ہے جبکہ ماباقی کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا ۔ اردو اسکول میں ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے بتایا کہ بروقت نصابی کتابیں اور یونیفارمس تمام مدارس میں پہونچ جائیں ۔ اس کیلئے نظر رکھی گئی ہے ۔ مدارس کے بچوں میں مفت سائیکل تقسیم کرنے کی اسکیم سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیر دوران ہے ۔ مقدمہ کی یکسوئی ہونے کے ساتھ ہی مدارس کے بچوں میں سائیکل تقسیم کی جائیں گی ۔ چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے یہ ہدایت دی ہے کہ مدارس کے بچوں میں سائیکلیں جلد تقسیم کی جائیں ۔ لوک سبھا انتخابات کیلئے ضابطہ نافذ رہنے سے گائیکلوں کی تقسیم کے کام میں تاخیر ہوئی ہے ۔ عدالت میں مقدمہ ہونے سے بھی تاخیر ہوئی ہے ۔ جلد سے جلد سائیکلیں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام میں جنرل سکریٹری محکمہ تعلیمات ڈاکٹر راجکمار ، کمشنر تعلیمات جناب محمد محسن اور دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT