Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیفارم سیول کوڈ کیخلاف آئندہ ماہ سپریم کورٹ میں سماعت

یونیفارم سیول کوڈ کیخلاف آئندہ ماہ سپریم کورٹ میں سماعت

سیرت النبیؐ اکیڈیمی کی نمائندگی، مولانا غلام صمدانی علی قادری کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔21اگست(سیاست نیوز) یونیفارم سیول کوڈ کے متعلق سیرت النبیؐ اکیڈیمی کی جانب سے سپریم کورٹ میں کی گئی نمائندگی کے متعلق ذرائع ابلاغ کو واقف کرواتے ہوئے صدر سیر ت النبیؐ اکیڈیمی مولانا غلام صمدانی علی قادری نے کہاکہ مرکز میںبرسراقتدار مودی حکومت یونیفارم سیول کوڈ کے نفاذ کا اپنے انتخابی منشور میںوعدہ کیاتھا اور بڑی خاموشی کے ساتھ اپنے اس وعدے کو پورا کرنے کی راہ ہموار بھی کررہی ہے ۔ آج یہاں سیرت النبیؐ اکیڈیمی کے دفتر میںمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام صمدانی علی قادری نے بتایا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ اور جمعیت العلماء کے ساتھ سیر ت النبی اکیڈیمی نے ایک دراخواست یونیفارم سیول کورٹ کے متعلق سپریم کورٹ میںداخل کی جس کی سنوائی 6ستمبر کو متوقع ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل سیرت النبی اکیڈیمی مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے دانشوروں کی یکساں سیول کوڈ کے متعلق ایک رائے قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس میںبڑی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کے تمام خانقاہوں سے وابستہ مشائخین کا ایک اجلاس بھی اس ضمن میںمنعقدکیا گیا تھا اور 27اگست کو ماہرقانون دانوں کا ایک اجلاس درگاہ موسی قادری حسینی علم میںمنعقد کیاجارہا ہے جس میںمنظور کردہ قرارداد لاء کمیشن کو پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک بڑا جلسہ عام بھی شہر حیدرآباد میںمنعقد کیاجائے گاجس میںتمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخین اور دانشواران شرکت کریں گے ۔ جنرل سکریٹری ایچ اے ایس انڈیا مولانا سید عبدالقادر قادری المعروف وحید پاشاہ‘ مولانا عبدالحمید رحمانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT