Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / یونین پبلک سرویس کمیشن کے سیول پریلمینری امتحانات

یونین پبلک سرویس کمیشن کے سیول پریلمینری امتحانات

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : یونین پبلک سرویس کمیشن ( یو پی ایس سی ) سیولس پریلمینری امتحانات 23 اگست کو منعقد ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں یونین پبلک سرویس کمیشن کے سیولس پریلمینری امتحانات کے حیدرآباد میں بھی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ان امتحانات کے پرامن و کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ مسٹر راہول بوجا ضلع کلکٹر حیدرآباد نے یہ بات بتائی اور کہا کہ امتحانی مرکز پر ایک منٹ بھی تاخیر سے امیدوار پہونچنے کی صورت میں ان امیدواروں کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ لہذا مسٹر راہول بوجا ضلع کلکٹر حیدرآباد نے یو پی ایس سی سیولس پریلمینری امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں سے کم سے کم نصف گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر موجود رہنے کا مشورہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT