Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹیز میں سیاست نہیں: کڈیم سری ہری

یونیورسٹیز میں سیاست نہیں: کڈیم سری ہری

حیدرآباد 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) یونیورسٹیز میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں اور وائس چانسلرس و اساتذہ کو چاہئے کہ طلبہ کی بہبود پر توجہ دے۔ ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے آج واضح طور پر یہ بات کہی۔ اُنھوں نے بتایا کہ ریاست کی یونیورسٹیز کو بہتر شکل دی جائے گی۔ آج تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے زیراہتمام یونیورسٹیز کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے سری ہری نے کہاکہ حالیہ دنوں میں تمام یونیورسٹی وائس چانسلرس کے تقررات عمل میں لائے گئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ طویل عرصہ سے حسب توقع فنڈس حاصل نہیں ہورہے ہیں۔ بالخصوص عثمانیہ یونیورسٹی بھی شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ تاہم حکومت تلنگانہ یونیورسٹیز کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی۔ مخلوعہ عہدوں پر تقررات کے علاوہ مناسب فنڈس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT