Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / یونیورسٹیوں کے تحقیقی و تنقیدی مقالہ جات کی اشاعت

یونیورسٹیوں کے تحقیقی و تنقیدی مقالہ جات کی اشاعت

ہمنا آباد۔19ستمبر ( ای میل ) تحریک تعمیر ادب ہمنا آباد کے صدر سید اسد اللہ مجا ہد نے کر نا ٹک اُردو اکیڈ می بنگلور کی چیر مین ڈاکٹر فو زیہ چو دھری سے یہ مطا لبہ کیا ہے کہ برسو ں سے کرنا ٹک اردو اکیڈمی نے شا عروں ادیبو ں اور افسا نہ نگا روں کے نگا رشا ت کو اہمیت دے کر انہیں شا ئع کرتے رہے ہیں یقینا یہ قا بل ِ قدر اقدام ہے ۔لیکن ہم چا ہتے ہیں

ہمنا آباد۔19ستمبر ( ای میل ) تحریک تعمیر ادب ہمنا آباد کے صدر سید اسد اللہ مجا ہد نے کر نا ٹک اُردو اکیڈ می بنگلور کی چیر مین ڈاکٹر فو زیہ چو دھری سے یہ مطا لبہ کیا ہے کہ برسو ں سے کرنا ٹک اردو اکیڈمی نے شا عروں ادیبو ں اور افسا نہ نگا روں کے نگا رشا ت کو اہمیت دے کر انہیں شا ئع کرتے رہے ہیں یقینا یہ قا بل ِ قدر اقدام ہے ۔لیکن ہم چا ہتے ہیں کہ اس مر تبہ تخلیقات کے سا تھ یو نیو ر سیٹو ں کے قا بلِ قدر تحقیقی و تنقیدی مقا لہ جات کو شا ئع کر یں کیو نکہ مقا لہ نگا روں کے پاس ضخیم مقا لو ں کو شا ئع کر نے کے لئے اتنی رقمی استطا عت نہیں ہے کہ اپنے مقا لو ں کو شا ئع کریں ۔عام طور پر شاعر وادیب ان محقیقین کو حدفِ تنقید بنا تے ہیں مقا لے شا ئع کر نے کے قا بل نہیں ہو تے یہ حضرات حقیقت میں ذ ہنی تحفظ کا شکار رہتے ہیں اس لئے یو نیو رسٹی کے محقق طلباء جو بعد میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حا صل کر تے ہیں ان پر یہ حضرات طنز کرتے ہیں وہ یہ سو چنا نہیں چا ہتے کہ ما لی دشوا ریوں کے سبب محقق طلباء ضخیم مقالے شا ئع کرنے سے مجبور رہ جا تے ہیں اس لئے چیر پرسن محترمہڈاکٹر فو زیہ چو دھری سے یہ التماس ہے کہ وہ اس اپیل کی جانب تو جہ دیں اور ہماری گذارش کو عملی جا مہ پہنا ئیں کیو نکہ کر نا ٹک میں پا نچ یو نیور سٹی ہیں اور ان یو نیور سٹیوں میں لکھے گئے مقالہ جات کی فہرستیں بھی ہم فراہم کرسکتے ہیں ۔ہم امید کرتے ہیں کہ اس اہم کام کو جو ہندوستان میں تحقیق و تنقید کی سمت و رفتار کو کرنا ٹک کے محقق کو متعارف کروا سکتا ہے اس سے کر نا ٹک کے مزاج اور مذاق کا پتہ چلتا ہے۔یقینا ہمارے یہاں بیش بہا مقا لے لکھے گئے ہیں خود چیر پرسن کا مقا لہ بھی گلبر گہ یو نیور سٹی میں اپنے منظر عا م پر آنے کا منتظر ہے جو ادبِ اطفال پر لکھا گیا ہے اور ڈاکٹر خلیل مجا ہد کا مقا لہ بھی اپنی نو عیت کا ایک منفرد مقا لہ ہے جو اردو شا عری میں تعلیمی تصورات حالیؔ،اکبرؔاور اقبال کے حوالے سے موجود ہے اس کے علا وہ دیگر یو نیورسیٹیو ں میں بھی قیمتی مقالے مو جود ہیں ان کے نام بھی ہم فراہم کرسکتے ہیں۔ہم پھر ایک بار اکیڈمی کی متحرک ،فعال اور ادبی فکر و نظر رکھنے والی محقق و فنکار چیر پرسن ڈاکٹر فوزیہ چودھری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یو نیورسیٹیوں کے قابل مقالہ جات کی اشاعت کا کامیاب بندو بست کریں ۔

TOPPOPULARRECENT