Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹی آف حیدرآباد میں بھگوا رنگ

یونیورسٹی آف حیدرآباد میں بھگوا رنگ

ڈاکٹر سرینواس ریڈی رکن ایکزیکٹیو کونسل مقرر
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ( اے بی وی پی ) کے سابق رکن ڈاکٹر او سرینواس ریڈی کو یونیورسٹی آف حیدرآباد کی ایکزیکٹیو کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے ۔ طلبہ برادری نے اس تقرر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ طلبہ پہلے سے یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول میں بڑھتی ہوئی سیاسی مداخلت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ سرینواس ریڈی کا ایکزیکٹیو کونسل کے نئے رکن کی حیثیت سے تقرر صدر جمہوریہ نے کیا ہے ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے انچارج وائس چانسلر ڈاکٹر ایم پیریا سوامی نے تقرر سے متعلق مکتوب جاری کیا ہے ۔ اس تقرر پر فوری اثر کے ساتھ عمل ہوگیا ہے ۔ سرینواس ریڈی نے وضاحت کی ہے کہ وہ ماہر تعلیم ہیں ان کی کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں ہے ۔ ان کا تقرر تعلیم کے شعبہ میں ان کے تجربہ کی بنیاد پر ہوا ہے ۔ بہرحال روہت ویمولا سے سماجی انصاف کے مطالبہ کے ساتھ قائم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سرینواس ریڈی کے تقرر کی مخالفت اور مذمت کی ہے ۔ سرینواس ریڈی بی جے پی کے سرگرم لیڈر ہیں وہ پرانا شہر حیدرآباد میں حال میں منعقد ہوئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی مہم میں سرگرم حصہ لے چکے ہیں وہ سال 1990-91 میں گریٹر حیدرآباد اے بی وی پی کے صدر رہ چکے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT