Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹی آف حیدرآباد میں جاب فیر کا انعقاد

یونیورسٹی آف حیدرآباد میں جاب فیر کا انعقاد

حیدرآباد ۔ /6 ڈسمبر (آئی این این) یونیورسٹی آف حیدرآباد میں منعقدہ ایک روزہ جاب فیر میں انیس کمپنیوں نے حصہ لیا ۔ ہفتہ کو منعقدہ اس جاب فیر کیلئے رجسٹریشن کروانے والے 390 طلبہ کے منجملہ تقریباً 170 طلبہ نے کالج آف انٹگریٹیڈ اسٹیڈیز ، سدرن کیمپس ، یونیورسٹی آف حیدرآباد ، گچی باؤلی میں اس جاب فیر میں شرکت کی ۔اس جاب فیر کے لئے جابس ڈئیلاگ ، ٹی ایم آئی گروپ کی جانب سے تعاون و اشتراک کیا گیا ۔ جاب فیر میں طلبہ کے انٹرویو لینے والی کمپنیوں میں دکن کرانیکل ہولڈنگس لمیٹیڈ، گلینڈیل اکیڈیمی انٹرنیشنل اسکول ، فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ آندھراپردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FTAPCCI) ، OSI ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ ، انڈین ایمونولاجیکلس لمیٹیڈ، آئی بی ایم انڈیا ، ہٹیرو ڈرگس لمیٹیڈ ، سافٹ ٹیک انجنیئرس پرائیویٹ لمیٹیڈ، اسوسی ایٹیڈ گلاس انڈسٹریز لمیٹیڈ (AGI – Glasspac) ، جے ڈی اے سافٹ ویر پرائیویٹ لمیٹیڈ، کاروی فینانشیل سرویسیس لمیٹیڈ ، گلوبل بڈکام پرائیویٹ لمیٹیڈ ، نوتاروڈ ٹرانسپورٹ ، Cosyn Ltd. ، یشودھا ہاسپٹلس ، وشنو کیمیکلس ، سی اینڈ کے مینجمنٹ لمیٹیڈ ، اسمارٹ ٹراک سولار سسٹمس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور وشال پرسنل کیر پرائیویٹ لمیٹیڈ شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT