Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی ٹیم کا دورۂ حیدرآباد

یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی ٹیم کا دورۂ حیدرآباد

تلنگانہ کے بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے پر اہم توجہ

تلنگانہ کے بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے پر اہم توجہ
حیدرآباد۔ 5 جولائی (این ایس ایس) یونیورسٹی آف ٹورنٹو، کناڈا کی ایک چار رکنی ٹیم، اٹولو یہاں پہنچی ہے جو ریاست تلنگانہ میں 2020ء تک چھ سال سے کم عمر کے تقریباً ایک ملین بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کے سلسلے میں کام کرے گی۔ یہ ٹیم حیدرآباد میں ان کا ہندوستانی ہیڈکوارٹرس قائم کرنے میں سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں وہ مدد کیلئے حکومت تلنگانہ سے رجوع ہوئی ہے۔ فی الوقت وہ فیلڈ ٹسٹنگ کیلئے حیدرآباد میں پراتھم اور وکاس ہائی اسکول کے ساتھ کررہے ہیں۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے اٹولو کے معاون فاؤنڈر لاک چنتا نے کہا کہ ہیلٹ پرائز گلوبل بل کلنٹن اینڈ ہلٹ پرائز فاؤنڈیشنس کی جانب سے منعقد کیا جانے والا مقابلہ ہے جو کلنٹن گلوبل انیشیٹیو کانفرنس میں 26 تا 30 ستمبر 2015ء منعقد ہوگا جس کے ججنگ پیانل میں نوبل لاریٹس، عالمی قائدین اور قائدین 500 سی ای اوز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پراڈکٹ، ٹاکنگ اسٹیکرس سے 0 تا 6 سال عمر کے بچوں کیلئے وکیبولری اسکلس اور لٹریسی کو فروغ دینے میں مدد ہوگی۔ اس طرح وہ اپنی صلاحیتوں کا بہتر مظاہرہ کرپائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ایک ملین سے زیادہ بچے غربت میں ہیں اور اٹولو کے اقدامات سے ان کے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT