Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹی آ ف حیدرآباد کو بہترین یونیورسٹیز میں پانچواں رینک

یونیورسٹی آ ف حیدرآباد کو بہترین یونیورسٹیز میں پانچواں رینک

حیدرآباد 29جون (یواین آئی ) یونیورسٹی آ ف حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر پی اپاراو نے کہا ہے کہ جریدہ انڈیا ٹوڈے کی جانب سے یونیورسٹی کو ہندوستان کی 30بہترین یونیورسٹیز میں پانچواں رینک حاصل ہوا ہے ۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی کو بالترتیب پہلا، دوسرا ، تیسرا اور چوتھا مقام حاصل ہوا ہے ۔ اپاراو نے اس رینکنگ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو ایک بہترین درجہ ملنے پر تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور تحقیق پر رہے گی جس سے ہم دنیا بھر کی سرکردہ یونیورسٹیز میں شامل ہوسکتے ہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT