Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / یونیورسٹی اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

یونیورسٹی اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

چندی گڑھ۔ 9 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یونیورسٹی اور کالج اساتذہ قومی دارالحکومت میں 19 فبروری کو احتجاجی مظاہرہ کرینگے تا کہ اپنے دیرانہ مطالبات ‘بشمول ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت پے کمیٹی کے تقرر پر زور دیا جائے ۔ دیرینہ شکایتوں کے ازالہ کیلئے مرکزی حکومت کے فیصلہ کا 8 ماہ تک انتظار کے بعد آل انڈیا فیڈریشن آف یونیورسٹی اینڈ کالج ٹیچرس آرگنائزیشن کے بیانر تلے احتجاجی مظاہرہ کیا جاسکا ۔ آرگنائزریشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر بسونت سنگھ نے بتایا کہ 19 فبروری کو یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے روبرو دھرنا اور 13 مارچ کو چلو پارلیمنٹ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT