Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فائرنگ، دو ہلاک

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فائرنگ، دو ہلاک

واشنگٹن ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس (یو سی ایل اے) میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور یونیورسٹی کیمپس کو بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کے صورتحال قابو میں ہے اور ابتدائی شواہد کے مطابق بظاہر واقعے کو ایک قتل اور پھر خود کشی قرار دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ لاس اینجلس میں ایک مسلح شخص یو سی ایل اے کے احاطے میں ہی موجود ہے۔ یو سی ایل اے کے حکام نے آن لائن جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یو سی ایل اے میں تقریبا 43000 طلباء زیرتعلیم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT