Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹی میںاظہار خیال کی آزاد کے حق کا تحفظ : اپا راؤ کا بیان

یونیورسٹی میںاظہار خیال کی آزاد کے حق کا تحفظ : اپا راؤ کا بیان

حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) وائس چانسلر حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی پروفیسر اپا راؤ نے آج صحافتی بیان میں کہا کہ یونیورسٹی ہمیشہ اظہار خیال کی آزادی کے حق کے تحفظ کی پابند رہی ہے اور کسی بھی طرح کی رائے کو مسترد کرنے کا حق یونیورسٹی کو حاصل نہیں ہے ۔ اسی لئے یونیورسٹی کی جانب سے ہمیشہ اظہار خیال کی آزادی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے اس بیان کے ذریعہ طلبہ و اولیائے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ یونیورسٹی کے نظم کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں کیونکہ فی زمانہ سمسٹر امتحانات کے آغاز کا ہے جو بہت جلد شروع ہونے جارہے ہیں ۔ کامیاب طلبہ ڈگری حاصل کرکے نئی زندی شروع کرتے ہیں اسی لئے وہ بحیثیت وائس چانسلر اساتذہ ، غیر تدریسی عملہ ، انتظامیہ عملہ ، طلبہ اور اولیائے طلبہ سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ یونیورسٹی مسائل کے حل اور کشیدگی کے خاتمہ کیلئے یونیورسٹی سے تعاون کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہمیشہ سے ہی طلبہ کے مفادات کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کا متمنی رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT