Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹی میں جاپانی زبان کا کورس شروع کرنے نائیڈو کا منصوبہ

یونیورسٹی میں جاپانی زبان کا کورس شروع کرنے نائیڈو کا منصوبہ

حیدرآباد 27 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے کسی ایک یونیورسٹی میں جاپانی زبان کا کورس شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو ان دنوں جاپان کے دورہ پر ہیں تاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو آندھرا میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرسکیں۔ نائیڈو نے اپنے دورہ جاپان کے چوتھے دن ایسوزو موٹرس اور مائیکاوا مینوفیکچرنگ کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے جاپان بینک فار انٹرنیشنل کو آپریشن کے حکام سے بھی بات چیت کی ۔ حکومت آندھرا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر نے جاپانی حکام کو بتایا کہ وہ اے پی کی کسی یونیورسٹی میںجاپانی زبان کا کورس شروع کرانے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT