یونیورسٹی ٹاپر گولڈ میڈلسٹ زرین کہکشاں کی تہنیتی تقریب

محبوب نگر ۔ 2 ۔ اپریل ( راست ) ڈاکٹر عزیز سہیل معتمد ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب تحریک اردو تلنگانہ کی جانب سے پالمور یونیورسٹی محبوب نگر ٹاپر پانچ مضامین میں کالج کی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی اردو میڈیم کی طالبہ زرین کہکشاں بنت غلام دستگیر کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں مسٹر خان ضیاء صدر تحریک تلنگانہ اردو جگتیا

محبوب نگر ۔ 2 ۔ اپریل ( راست ) ڈاکٹر عزیز سہیل معتمد ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب تحریک اردو تلنگانہ کی جانب سے پالمور یونیورسٹی محبوب نگر ٹاپر پانچ مضامین میں کالج کی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی اردو میڈیم کی طالبہ زرین کہکشاں بنت غلام دستگیر کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں مسٹر خان ضیاء صدر تحریک تلنگانہ اردو جگتیال اس ہونہار طالبہ کو ’’ شان اردو ایوارڈ 2014 ‘‘ سے نوازیں گے اور تہنیت پیش کریں گے ۔ اس ضمن میں 3 اپریل بروز جمعہ 3 بجے کہکشاں اردو ہال نیو ٹاون محبوب نگر پر تہنیتی تقریب منعقد کی جائیں گی ۔ جس کی صدارت جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں محبوب نگر کریں گے ۔ مہمانان میں جناب محمد وزیر وائس پرنسپل ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر ، ڈاکٹر شیخ سیادت علی کنوینر جنوبی ہند مولانا آزاد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ، ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج آف ایجوکیشن ، کہنہ مشق شاعر جناب نور آفاقی شرکت کریں گے ۔ سالانہ امتحانات میں ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج محبوب نگر اردو میڈیم بی اے (HEP) گروپ کی طالبہ زرین کہکشاں بنت جناب غلام دستگیر نے 1200 نشانات کے منجملہ 1092 نشانات حاصل کرتے ہوئے پالمورو یونیورسٹی محبوب نگر کے سوشیل سائنس کے شعبہ میں اولین مقام حاصل کیا ہے ۔ وہ ایک محنتی طالبہ ہے جو سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ حالیہ دنوں ایم وی ایس ڈگری کالج کے پچاس سالہ سالانہ جلسہ میں زرین کہکشاں کو منجملہ 6 مضامین میں سے 5 مضامین میں گولڈ میڈل و نقد 5 ہزار روپئے عطا کئے گئے ۔ اس موقع پر مسٹر خان ضیاء صدر تحریک اردو تلنگانہ نے اہلیان محبوب نگر سے شرکت کی پرخلوص خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT