Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / یونیورسٹی ٹیچرس کے مسائل کو حل کرنیکا مطالبہ

یونیورسٹی ٹیچرس کے مسائل کو حل کرنیکا مطالبہ

حیدرآباد 29 ا کٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیاکہ وہ اِن کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی پر توجہ دیں۔ چیرمین اسوسی ایشن پروفیسر بی ستیہ نارائنا کے علاوہ پروفیسر ایس وی راجہ شیکھر ریڈی جنرل سکریٹری نے یہاں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2014 ء سے یونیورسٹی ن

حیدرآباد 29 ا کٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیاکہ وہ اِن کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی پر توجہ دیں۔ چیرمین اسوسی ایشن پروفیسر بی ستیہ نارائنا کے علاوہ پروفیسر ایس وی راجہ شیکھر ریڈی جنرل سکریٹری نے یہاں پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2014 ء سے یونیورسٹی نے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے والے ملازمین کو وظیفہ فراہم نہیں کررہی ہے۔ اس ضمن میں نمائندگی کرنے پر فنڈس کی قلت کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ تلنگانہ کے تقریباً یونیورسٹی جیسے عثمانیہ، کاکتیہ تلنگانہ اور مہاتما گاندھی یونیورسٹیز فی الحال بغیر وائس چانسلر کے چلائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے انتظامی کام کاج ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جبکہ اسٹانڈنگ کمیٹی کا کونسل اجلاس بھی انچارج وائس چانسلرس کی جانب سے طلب نہیں کیا جارہا ہے۔ جس کے باعث تمام اکیڈیمک سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں۔ اسوسی ایشن کے قائدین نے بتایا کہ یونیورسٹی ٹیچرس کو یو جی سی کے بقایا جات وصول طلب ہیں جوکہ کافی عرصہ سے التواء کا شکار ہیں۔ اُنھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر ان کے دیرینہ مسائل کو حل کرکے ان کی تشویش کو دور کریں۔

TOPPOPULARRECENT