Wednesday , August 22 2018
Home / ہندوستان / ’یوپیکوکا‘ کا استعمال غریب، دلت اور مذہبی اقلیتوں کے استحصال کیلئے ہوگا

’یوپیکوکا‘ کا استعمال غریب، دلت اور مذہبی اقلیتوں کے استحصال کیلئے ہوگا

لکھنؤ، 20 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر مایاوتی نے اترپردیش کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (یوپیکوکا) کو عوام مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نئے قانون کا استعمال غریبوں، دلتوں اور مذہبی اقلیتوں کے استحصال کے لئے کرے گی۔ محترمہ مایاوتی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ مہاراشٹر کے مکوکا کی طرز پر بنائے گئے قانون’یوپیکوکا’ کا استعمال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت سیاسی بغض و عناد کیلئے کر سکتی ہے . قانون بن جانے سے عام عوام کے لیے یہ لعنت ثابت ہوگا۔انہوں مفاد عامہ میں اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون کا غلط استعمال کرکے معصوم دلتوں، پچھڑوں اور معاشرے کے دوسرے لوگوں کو غلط مقدموں میں پھنساکر جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا اردو میں حلف برداری لینے پر بی ایس پی کے علی گڑھ کے کونسلر پر فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کا غلط الزام لگا کر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT