Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / یوپی۔ فلائی اور سے بس گری‘ دو کی موت 34زخمی

یوپی۔ فلائی اور سے بس گری‘ دو کی موت 34زخمی

ہردوائی( اترپردیش) ۔ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد اترپردیش کے ہردوائی میں فلائی اور سے ایک بس نیچے گری جس کے نتیجے میں دو مسافرین کی موت اور 34زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایاگیا جہاں پر دو کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

پولیس نے مزیدکہاکہ ڈرائیور کے بے قابو ہونے کے بعد مذکورہ حادثہ ریلوے گنج علاقے میں پیش آیا۔اس بس میں35مسافرین تھے جو گوپاماؤ علاقے سے آرہے تھے ۔

اس ضمن میں تحقیقات کا بھی حکم دیاگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT