Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / یوپی اسمبلی : اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا متوازی ’ایوان‘ کا انعقاد

یوپی اسمبلی : اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا متوازی ’ایوان‘ کا انعقاد

لکھنؤ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن اراکین نے آج اترپردیش اسمبلی کی کارروائی کا مسلسل تیسرے روز بائیکاٹ کیا اور ایوان کے لیڈر یوگی ادتیہ ناتھ کو اس تعطل کو ختم کرنے کے لئے کوئی پہل نہ کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ جبکہ اسپیکر نے اپوزیشن کے موقف کو بدبختانہ قرار دیا۔ ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کے بجائے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کے ارکان سنٹرل ہال میں بیٹھ گئے اور وہاں متوازی ’ایوان‘ چلایا۔ اس دوران متھرا کے بی جے پی رکن اسمبلی پرساد پال کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد اسمبلی کو 26 جولائی تک ملتوی کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT