Friday , April 27 2018
Home / سیاسیات / یوپی اسمبلی کے باہر ایس پی ارکان کی ہنگامہ آرائی

یوپی اسمبلی کے باہر ایس پی ارکان کی ہنگامہ آرائی

لکھنو8فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی کا سیشن شروع ہونے سے پہلے سماج وادی پارٹی کے ممبران نے آج اسمبلی کے باہر ہنگامہ شروع کر دیا۔سماج وادی ارکان نے اسمبلی کے صدر دروازے پر چودھری چرن سنگھ کے مجسمہ کے پاس احتجاج کیا۔ اسمبلی میں سماج وادی پارٹی کے ارکان نے ہاتھوں میں تختی لے کر صوبہ کی یوگی سرکار کے خلاف جم کر نعرے لگائے ۔مجسمہ کے سامنے حزب اختلاف کے لیڈر رام گووند چودھری اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد حسن کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کے ارکان دھرنے پر بیٹھے تھے ۔رام گووند چودھری نے بتایا کہ صوبہ میں نظم وضبط اور قانون کو لے کر پارٹی احتجاج کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کاس گنج میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اس پر پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔ حکومت نے ابھی تک کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے ۔ فرضی انکاونٹر کئے جارہے ہیں، آلوکی قیمتوں سے کسان پریشان ہیں اور نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں۔احمد حسن نے کہا کہ آج صوبے میں نظم و نسق تباہ ہوچکا ہے اور جرائم میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر رام نائک نے کاس گنج کے واقعہ کو کلنک بتایا ہے ۔ریاستی اسمبلی کا بجٹ سیشن آج شروع ہورہا ہے جو 16 مارچ تک چلے گا۔ اس سیشن میں یوگی سرکار بجٹ پیش کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT