Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / یوپی : امبیڈکر کے مجسمہ کا رنگ دوبارہ نیلا کردیا گیا

یوپی : امبیڈکر کے مجسمہ کا رنگ دوبارہ نیلا کردیا گیا

بدایوں ( یوپی ) ۔ 10اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دلتوں کے مسیحا سمجھے جانے والے بھیم راؤ امبیڈکر کے حال ہی میں نصب کردہ پانچ فٹ اونچے مجسمے کی جیکٹ کو شرپسندوں نے زعفرانی رنگ لگادیا تھا جسے آج حکام نے ٹھیک کرتے ہوئے اُس پر دوبارہ نیلا رنگ چڑھادیا ہے ۔ یہ معاملہ مغربی یوپی کے ضلع بدایوں کا ہے جہاں گزشتہ روز شرپسندوں نے جن کا تعلق ہندوتوا تنظیم سے بتایا جاتا ہے ، مجسمہ پر ہندوتوا سے جڑا زعفرانی رنگ چڑھادیا تھا ۔ مقامی نظم و نسق نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اسے ٹھیک کردیا ۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ ( صدر ) پرشانت موریہ نے کہاکہ بابا صاحب کا سابقہ مجسمہ جسے پولیس اور ضلع نظم و نسق کی ایک کمیٹی نے طئے کیا تھا ، وہ بمشکل تین فٹ اونچا تھا ۔ بعد میں ایک زعفرانی مجسمہ بھی منتخب کیا گیا تھا جس کی لاگت 22 ہزار روپئے آئی اور یہ ادائیگی کمیٹی نے کی تھی ۔ تاہم جمعہ کی رات پیش آئے واقعہ کے بعد بابا صاحب امبیڈکر کا نیا مجسمہ نصب کیا گیا جو پانچ فٹ اونچا ہے اور اس پر نیلا رنگ چڑھایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT