Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / یوپی ایس سی کا کمبائنڈ میڈیکل سرویس امتحان میں 40 مسلم ڈاکٹرس کامیاب

یوپی ایس سی کا کمبائنڈ میڈیکل سرویس امتحان میں 40 مسلم ڈاکٹرس کامیاب

چھ امیدوار سرفہرست، 13 خاتون ڈاکٹرس بھی شامل، مرکزی محکمہ جات میں تقررات
حیدرآباد 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) یو پی ایس سی کے کمبائنڈ میڈیکل سرویسس امتحانات ۔ 2017 میں 40 مسلم ڈاکٹرس نے کامیابی حاصل کیا۔ اِن امتحانات میں جملہ 637 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب مسلم امیدواروں میں 13 خاتون ڈاکٹرس شامل ہیں۔ یو پی ایس سی کی میرٹ لسٹ کے مطابق 6 مسلم ڈاکٹرس سرفہرست 100 ڈاکٹرس میں شامل ہیں۔ محمد ساجد، عبدالصمد نے آل انڈیا ساتواں رینک جبکہ مبین کاریکازی 27 واں رینک، نبیل طہٰ 62 رینک اور محمد نظام الدین خان نے 73 واں رینک حاصل کیا۔ ڈاکٹر رخسانہ فاروق نے 76 اور ڈاکٹر عبدالفہیم نے 100 واں رینک حاصل کیا۔ واضح رہے 2016 ء میں 43 ڈاکٹرس 894 کامیاب امیدواروں میں شامل تھے۔ یونین پبلک سرویس کمیشن نے دو دن قبل امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈاکٹرس کو محکمہ ریلوے، انڈین آرڈیننس فیاکٹری، سنٹرل ہیلت سرویس، دہلی میونسپل کارپوریشن میں تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT