Thursday , August 16 2018
Home / سیاسیات / یوپی اے حکومت نے بینکوں کو ناقص قرضے دینا بڑا اسکام : مودی

یوپی اے حکومت نے بینکوں کو ناقص قرضے دینا بڑا اسکام : مودی

نئی دہلی ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندرمودی نے سابقہ کانگریس زیرقیادت یو پی اے حکومت پر نیا حملہ چھیڑتے ہوئے آج کہا کہ بینکوں پر دباؤ ڈالا گیا کہ منتخب صنعتکاروں کو ہزارہا کروڑ روپئے مالیت کے قرضے دیں جو 2G، کوئلہ اور کامن ویلتھ گیمس اسکینڈلوں سے کہیں بڑا اسکام ہے۔ انڈسٹری اسوسی ایشن فکی کی 90 ویں اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ غیرکارکرد اثاثہ (این پی اے) یا ناقص قرضوں کا مسئلہ ایسا ’’بوجھ‘‘ ہے جو سابقہ دورحکومت میں ’’ماہرین معاشیات‘‘ کے سبب منتقل ہوا ہے۔ اپنی حکومت کی موافق غریب پالیسیوں کے تحت مودی نے خواتین کیلئے فری پکوان گیس کنکشن، ہر گھرانے کیلئے بینک کھاتے، نوجوانوں کیلئے قرضے اور واجبی لاگت والے مکانات جو سب 2014ء سے کئے گئے ہیں۔ مودی نے کہا کہ بینکوں پر دباؤ ڈالتے ہوئے بعض صنعتکاروں کو دیئے گئے قرضے عوامی رقم کو لوٹنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT