Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / یوپی بجٹ سیشن :گورنر کی اسمبلی سے عجلت میں روانگی

یوپی بجٹ سیشن :گورنر کی اسمبلی سے عجلت میں روانگی

لکھنؤ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش مقننہ کا بجٹ سیشن آج کافی گرماہٹ کیساتھ شروع ہوا جس میں اپوزیشن پارٹیوں نے احتجاج منظم کرتے ہوئے گورنر رام نائیک کے مشترکہ اجلاس سے روایتی خطاب کو درہم برہم کردیا جبکہ بی جے پی اس سے دُور رہی ۔ جیسے ہی گورنر اپنا خطبہ پڑھنے پوڈیم تک پہونچے ، اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی شروع کردی اور گورنر کی واپ

لکھنؤ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش مقننہ کا بجٹ سیشن آج کافی گرماہٹ کیساتھ شروع ہوا جس میں اپوزیشن پارٹیوں نے احتجاج منظم کرتے ہوئے گورنر رام نائیک کے مشترکہ اجلاس سے روایتی خطاب کو درہم برہم کردیا جبکہ بی جے پی اس سے دُور رہی ۔ جیسے ہی گورنر اپنا خطبہ پڑھنے پوڈیم تک پہونچے ، اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی شروع کردی اور گورنر کی واپس طلبی نیز اکھیلیش یادو حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ جب ایوان میں نظم برقرار رکھنے کیلئے گورنر کی درخواست کا کچھ اثر نہ ہوا تو انہوں نے شوروغل کے درمیان اپنے خطبہ کی چند ابتدائی اور آخری سطور پڑھنے کے بعد اپنی آمد کے اندرون پانچ منٹ ایوان سے روانہ ہوگئے۔ بی ایس پی ، کانگریس اور راشٹریہ لوک دل کے ارکان نے مخالف دستور گورنر واپس جاؤ ، مخالف عدلیہ گورنر کو واپس طلب کرو اور مخالف ترقی ایس پی حکومت کو برطرف کردو ، جیسے نعرے بلند کئے۔ ریاستی بجٹ 24 فروری کو پیش ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT