Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / یوپی شیعہ وقف بورڈ سربراہ کے خلاف ایف آئی آر

یوپی شیعہ وقف بورڈ سربراہ کے خلاف ایف آئی آر

نئی دہلی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شیعہ اور سنی علماء نے آج مل کر اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سربراہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا کہ وہ مسلم کمیٹی اور اس کے تعلیمی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر نفرت پھیلانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں علماء نے وسیم رضوی پر شدید تنقید کی کہ انہوں نے مدرسوں کو دہشت گردوں کو تیار کرنے والے ادارے قرار دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں مولانا عارف قاسم صدرنشین آ ل انڈیا امام فاونڈیشن کے ساتھ شیعہ عالم سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ رضوی کے ریمارکس صریح جھوٹ ہیں ۔ یہ ہندوؤں اور مسلمانوں نیز شیعہ اور سنی برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی بڑی سازش کا حصہ ہے۔ علماء نے اس کانفرنس کے بعد لودھی روڈ پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایف آئی آر درج کرائی۔

TOPPOPULARRECENT