Wednesday , December 19 2018

یوپی قانون ساز کونسل میں کانگریس امیدوار نہیں

لکھنؤ۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اترپردیش کی قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ کانگریس نے اس طرح سماج وادی پارٹی کو اشارہ دیا ہے کہ وہ جوابی خیرسگالی کے طور پر اس کی تائید کرے گی، کیونکہ سماج وادی پارٹی نے کانگریس کے دو امیدواروں پرمود تیواری اور پی ایل پونیا کو راجیہ س

لکھنؤ۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اترپردیش کی قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ کانگریس نے اس طرح سماج وادی پارٹی کو اشارہ دیا ہے کہ وہ جوابی خیرسگالی کے طور پر اس کی تائید کرے گی، کیونکہ سماج وادی پارٹی نے کانگریس کے دو امیدواروں پرمود تیواری اور پی ایل پونیا کو راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونے اپنی مدد فراہم کی تھی۔ کانگریس کے مواصلاتی شعبہ کے ستیہ دیو ترپاٹھی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور راجیہ سبھا کی دو نشستوں کے لئے اس کے امیدواروں کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو روکا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT