Saturday , October 20 2018
Home / سیاسیات / یوپی مجالس مقامی انتخابات ‘ آدتیہ ناتھ آج مہم کا آغاز کرینگے

یوپی مجالس مقامی انتخابات ‘ آدتیہ ناتھ آج مہم کا آغاز کرینگے

لکھنو 13 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ شہری مجالس مقامی انتخابات کیلئے پارٹی کی انتخابی مہم کا کل ایودھیا سے آغاز کرینگے ۔ مجالس مقامی انتخابات 22 نومبر سے تین مراحل میں منعقد ہونے والے ہیں اور اسے چند ماہ پرانی آدتیہ ناتھ حکومت کی مقبولیت کا امتحان بھی سمجھا جا رہا ہے ۔ بی جے پی نے مارچ میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ چیف منسٹر آدتیہ ناتھ تمام 16 انتخابی کارپوریشنوں کے حدود میں ایک ایک ریالی سے خطاب کرینگے ۔ وہ اپنی انتخابی مہم کا 14 نومبر کو ایودھیا سے آغاز کرینگے ۔ اسی دن امکان ہے کہ وہ گونڈا اور بہرائچ اضلاع کا دورہ بھی کرینگے ۔ ریاست بھر میں جملہ 652 شہری مجالس مقامی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ آدتیہ ناتھ نے کل اس بات پر خوشی کا اظہار کیا تھا کہ ایودھیا اور متھرا ۔ ورنداون میونسپل کارپوریشنوں کیلئے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT