Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / یوپی مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرتنازعہ

یوپی مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرتنازعہ

لکھنو 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی اسمبلی میں آج یوپی کے سرکاری امداد یافتہ مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ زیربحث رہا۔ جہاں وزیر اقلیتی بہبود لکشمی نارائن چودھری نے آج کہاکہ انتظامیہ اور مدارس اساتذہ کے درمیان چند مسائل ہنوز حل طلب ہیں۔ جس کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے۔ وقفہ صفر میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے لکشمی نارائن چودھری نے بتایا کہ یوپی میں سرکاری امداد یافتہ مدارس کی تعداد 560 ہے۔ جن کی تنخواہوں کا بجٹ متعلقہ اضلاع تک پہنچادیا گیا ہے۔تاہم مدارس اور محکمہ تعلیم کے درمیان چند مسائل پر تنازعہ برقرار ہے جس کی وجہ سے تقریباً 298 اساتذہ کی تنخواہوں پر اثر پڑا۔ تاہم انھوں نے کہاکہ اس حوالہ سے محکمہ تعلیم کے ڈاکٹرس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اس مسئلہ کو ایک مہینے کے اندر حل کرلیں۔ چودھری نے کہاکہ ایک بار یہ مسئلہ حل ہوجائے کو تمام متاثرہ اساتذہ کو تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔ اُنھوں نے واضح کیاکہ اساتذہ کی تنخواہیں مسدود کردینے حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT