یوپی میں آئی اے ایس افسران کے تبادلے

لکھنو ۔ 16 جولائی۔ (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش حکومت نے آج 12 سینئر آئی اے ایس افسران بشمول بلیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا تبادلہ کردیا ، محکمہ شہری ترقیات کے خصوصی سکریٹری یشونت راؤ بلیا کے نئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہوں گے ۔ ایک ترجمان کے مطابق ہری راج کشور ، ریاستی ہیومن رائٹس کمیشن کے نئے پرنسپل سکریٹری ہوں گے ۔ دوسری طرف منصوبہ بندی کے سکریٹری

لکھنو ۔ 16 جولائی۔ (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش حکومت نے آج 12 سینئر آئی اے ایس افسران بشمول بلیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا تبادلہ کردیا ، محکمہ شہری ترقیات کے خصوصی سکریٹری یشونت راؤ بلیا کے نئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہوں گے ۔ ایک ترجمان کے مطابق ہری راج کشور ، ریاستی ہیومن رائٹس کمیشن کے نئے پرنسپل سکریٹری ہوں گے ۔ دوسری طرف منصوبہ بندی کے سکریٹری دھیرج ساہو کو آبپاشی اور آبی وسائل کے محکمہ میں تبادلہ کیا گیا ہے جہاں وہ اپنے سابقہ عہدہ پر برقرار رہیں گے ۔ اسی طرح اپرنایو کو آبپاشی اور آبی وسائل کے محکمہ میں خصوصی سکریٹری کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اکھلیش یادو جب سے یوپی کے وزیراعلیٰ بنے ہیں ، آئی پی ایس اور آئی اے ایس افسران کے تبادلے اکثر و بیشتر کئے جارہے ہیں تاکہ بدعنوانیوں پر قابو پایا جاسکے جیسا کہ عوامی شکایات میں سب سے نمایاں بدعنوانیاں ہیں۔

رابعہ خان کا عدالت کو تیقن
ممبئی ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ادکارہ جیا خان کی ماں رابعہ خان نے بمبئی ہائی کورٹ کو یہ یقین دہانی کرائی کہ سورج پنچولی اور اس کے والدین آدتیہ پنچولی و زرینہ وہاب کے خلاف ایسا کوئی بیان نہیں دیں گی جن سے ان کی بے عزتی ہوتی ہو۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ماضی میں ٹوئیٹر اکاؤنٹ کا سرقہ کرلیا گیا تھا۔ آدتیہ پنچولی کے دائر کردہ ہتک عزت مقدمہ کی سماعت کے دوران انہوں نے یہ موقف ظاہر کیا۔

TOPPOPULARRECENT