Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں انکاؤنٹر ، 2 مجرم ہلاک 2 ملازمین پولیس زخمی

یوپی میں انکاؤنٹر ، 2 مجرم ہلاک 2 ملازمین پولیس زخمی

مظفر نگر۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص جو 12فوجداری مقدمات میں ماخوذ ہے، بشمول قتل مبینہ طور پر ضلع مظفر نگر میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب نیتن کے سَر پر 50,000 روپئے کا انعام تھا۔ آج صبح اسے دیہات ناگلا کبیر میں ہلاک کردیا گیا۔ دو ملازمین پولیس بھی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے۔ نیتن قتل اور لوٹ مار کے 12 مقدمات میں مطلوب تھا۔

سابق آئی اے ایس عہدیدار سبا راؤ
نائب صدرجمہوریہ کے سیکریٹری مقرر
نئی دہلی۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق آئی اے ایس عہدیدار آئی وی سبا راؤ کو آج نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کا سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ کابینہ کی تقررات کمیٹی نے اس عہدہ پر کنٹراکٹ کی بنیاد پر جس کی مدت 2 سال ہوگی، ان کے تقرر کی منظوری دے دی۔ محکمہ پرسونل و تربیت (ڈی او پی ٹی ) نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا۔ سبا راؤ آندھرا پردیش کے 1979ء کے بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT