Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں بینک کے باہر دو گروپوں میں تصادم

یوپی میں بینک کے باہر دو گروپوں میں تصادم

تین افراد شدید زخمی ، دواخانوں میں حالت تشویشناک
مظفر نگر ۔ 3 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے میراں پور ٹاؤن میں ایک بینک کے باہر اے ٹی ایم پر عوام کے دو گروپوں میں جھڑپ کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کی شناخت محمد ابراہیم ، نعیم اور سلیم کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ ان تینوں شدید زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے ۔ جہاں اُن کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک گروپ کا شخص قطار میں داخل ہوجانے کے بعد دو گروپوں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی تھی جس کے بعد ہاتھا پائی میں یہ تین افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس فوری طورپر وہاں پہونچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔کیرانا میں پنجاب نیشنل بینک برانچ میں نقدی کی قلت کے خلاف گاہکوں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی ۔ بعد ازاں عوام نے پانی پت ہائی وے کی ناکہ بندی کردی ۔ بعد ازاں پولیس نے احتجاجیوں کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کیا ۔

TOPPOPULARRECENT