Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / یوپی میں بی کام طلبہ کیلئے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر لازمی سوال

یوپی میں بی کام طلبہ کیلئے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر لازمی سوال

لکھنؤ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لکھنؤ یونیورسٹی امتحانات میں بی کیام فائنل کے طلبہ کو بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دینا لازمی ہوگا۔ دیسی معیشت (ہندوستانی اقتصادی ڈھانچہ) کے 17 مارچ کو منعقدہ پرچہ کے پہلے سوال میں طلبہ کو بی جے پی حکومت کی اسکیمات بیان کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ یہ سوال 10 حصوں میں منقسم تھا اور ہر سوال کے چار نشانات مقرر کئے گئے تھے۔ ان میں سات سوالات مرکز میں بی جے پی حکومت کی طرف سے شروع کردہ اسکیمات سے متعلق تھیں۔ امیدواروں سے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، ڈیجیٹل انڈیا، دین دیال اپادھیائے گرام جیونی یوجنا، سوائیل ہیلت کارڈ اسکیم، اسٹارٹ اپ انڈیا، بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ اور پردھان منتری جن دھن یوجنا کو مختصر انداز میں بیان کیلئے کہا گیا تھا۔ دیگر تین سوالات موسمی بے روزگاری، صنعتوں کے بیمار ہونے کی وجوہات اور منیریگا سے متعلق تھیں۔

TOPPOPULARRECENT