Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / !یوپی میں حکومت کیساتھ بسوں کا رنگ بھی زعفرانی

!یوپی میں حکومت کیساتھ بسوں کا رنگ بھی زعفرانی

لکھنو18ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (یوپی ایس آر ٹی سی) کی بسیں اب بھگوا رنگ میں نظر آئیں گی۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ جن سنگھ کے بانیوں میں سے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر 25ستمبر سے مختلف مقدس مقامات( تیرتھ استھلوں) کے لئے زعفرانی رنگ کی بسیں چلائی جائیں گی۔ ان بسوں میں عام کرایہ ہوگا۔ انہیں بلاک کی سطح پر چلایا جائے گا۔ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اترپردیش موٹر وہیکل ایکٹ میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ یو پی ایس آر ٹی سی بسوں کو رنگنے میں ’نیلا اور کریم رنگ استعمال‘کیا جائے گا لیکن بسوں کا رنگ سیاسی اور دیگر وجوہات سے تبدیل ہوتا رہتا ہے ۔وزیر ٹرانسپورٹ سوتنتر دیو سنگھ نے کہاکہ بسوں کی کشش بڑھانے کے لئے مختلف رنگوں سے انہیں سجایا جاتا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT