Thursday , January 17 2019

یوپی میں خاتون کا اغواء اور چلتی گاڑی میں اجتماعی عصمت ریزی

اناؤ (یوپی) ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے کانپور میں ایک بس اسٹاپ کے قریب 23 سالہ خاتون کا مبینہ طور پراغوا کرتے ہوئے 5 افراد نے چلتی گاڑی میں عصمت ریزی کی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ خاتون احمدآباد سے کانپور پہنچی تھی اور وہ اپنے گاؤں کیلئے بس اسٹاپ جارہی تھی کہ ایک جیپ اس کے قریب پہنچی اور دو نوجوانوں نے لفٹ دینے کی پیشکش کی۔ گاڑی میں پہلے سے تین افراد موجود تھے جنہوں نے چلتی گاڑی میں عصمت ریزی کے بعد اسے باہر پھینک دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT