Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / یوپی میں خودساختہ سادھو گرفتار ، 6 لڑکیاں برآمد

یوپی میں خودساختہ سادھو گرفتار ، 6 لڑکیاں برآمد

بدھوہی (یوپی) ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)ایک خودساختہ مذہبی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے آشرم سے 6 نابالغ لڑکیوں کو بچا لیا گیا۔ یہ آشرم مبینہ طور پر گرام سبھا کی اراضی پر ناجائز قبضہ کے ذریعہ یوپی کے ضلع بدھوہی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ پولیس نے کل آشرم کو منہدم کردیا اور ناجائز قبضہ والی زمین مذہبی رہنما راجندر پرساد سے حاصل کرلی گئی۔ وہ مالوا دیہات میں اس زمین پر گذشتہ 4 ماہ سے ناجائز قبضہ کئے ہوئے تھا۔ پانچ افراد بشمول راجندر پرساد گرفتار کرلئے گئے۔ 6 لڑکیاں اسی آشرم میں قید رکھی گئی تھیں۔ انہیں رہا کرواکر مشاورت کیلئے بال کلیان سمیتی منتقل کردیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ کے بموجب رام ورکشا کی طرح راجندر پرساد نے بھی ایک ٹیم تیار کی تھی جس کے نوجوان اپنی ذات پر فخر کیا کرتے تھے۔ خودساختہ مذہبی رہنما نے بطور عطیہ تقریبا 20 لاکھ روپئے حاصل کئے تھے۔ اس نے اعتراف کیا ہیکہ وہ اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والے افراد میں سے ایک تھا۔ اس نے اخباری نمائندوں کے سامنے یہ اعتراف کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT