Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / یوپی میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تنقید مسترد

یوپی میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تنقید مسترد

لکھنؤ۔ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام)امن و ضبط کے محاذ پر اپوزیشن کے پے در پے حملوں کے تناظر میں جرأت مندی سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے حکومت اترپردیش نے آج ادعا کیا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال بدستور قابو میں ہے اور فرقہ پرستی سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا گیا ہے۔ حکومت نے لا اینڈ آرڈر کی برقراری اور جرائم پر کنٹرول کیلئے بروقت کارروائی کی ہے، ا

لکھنؤ۔ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام)امن و ضبط کے محاذ پر اپوزیشن کے پے در پے حملوں کے تناظر میں جرأت مندی سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے حکومت اترپردیش نے آج ادعا کیا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتِ حال بدستور قابو میں ہے اور فرقہ پرستی سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا گیا ہے۔ حکومت نے لا اینڈ آرڈر کی برقراری اور جرائم پر کنٹرول کیلئے بروقت کارروائی کی ہے، اس ریاست میں قانون کی حکمرانی برقرار ہے، یہ اور بات ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران انارکی پیدا کرنے کی متعدد کوششوں ہوئی ہیں، لیکن حکومت سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ یہ باتیں گورنر رام نائیک کے خطبہ میں کہی گئی جبکہ انہوں نے زائد از ایک ماہ طویل بجٹ سیشن کے افتتاحی روز ریاستی مقننہ کے دونوں ایوانوں کو مخاطب کیا۔ گورنر کے خطبہ میں کہا گیا: ’’میری حکومت کا ٹھوس عزم ہے کہ فرقہ پرستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، ریاستی حکومت نے ایک پالیسی دستاویز کی تدوین کی ہے۔ حالیہ عرصہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے باعث معمولی واقعات پیش آئے جن پر عاجلانہ کارروائی اور پولیس کی سخت چوکسی کے ذریعہ کنٹرول کرلیا گیا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT