Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں مدارس کے ویب سائیٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

یوپی میں مدارس کے ویب سائیٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

لکھنو ۔ 3 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اُترپردیش نے ریاست میں تمام مدارس کا سرکاری ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کروانے کی تاریخ میں دوسری مرتبہ پندرہ دن کی توسیع کی ہے ۔ اس سے پہلے حکومت نے آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی تھی لیکن بعض تکنیکی وجوہات کی بناء 30 ستمبر تک توسیع دی گئی تھی ۔ رجسٹرار یوپی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ راہول گپتا نے بتایا کہ آخری تاریخ میں مزید پندرہ دن کی توسیع کی جارہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ 19 ہزار کے منجملہ 13,055 مدارس نے اب تک بورڈ کی ویب سائیٹ پر اپنا رجسٹریشن کروایا ہے ۔

 

اقبال کاسکر کے خلاف جبری رقمی وصولی کا ایک اور مقدمہ
ممبئی۔ 3 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراھیم کے بھائی اقبال کاسکر اور اُس کی ٹولی ارکان کے خلاف شمالی ممبئی کے ایک بلڈرس سے تین کروڑ روپئے جبری رقمی وصولی کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیاہے ۔ پولیس نے بتایا کہ کاسکر اور اُس کی ٹولی کیخلاف گرفتاری کے بعد یہ تیسرا مقدمہ ہے ۔ شمالی ممبئی کے ایک نامور بلڈر نے اپنی شکایت میں کہاکہ اقبال کاسکر نے گورائی علاقہ میں 38 ایکر اراضی معاملت کے سلسلے میں اُن سے تین کروڑ روپئے رقم کا مطالبہ کیا تھا ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کاسکر نے دو اقساط میں یہ رقم حاصل کی۔ کاسکر اور دو ساتھیوں کو 18 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT