Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / یوپی میں مغل سرایا ریلوے اسٹیشن کا نام دیندیال اپادھیائے کے نام پر تبدیل

یوپی میں مغل سرایا ریلوے اسٹیشن کا نام دیندیال اپادھیائے کے نام پر تبدیل

مغل سرایا( اترپردیش)۔ریاست اترپردیش کے مغل سرایا ریلوے اسٹیشن کا نام پنڈت دیندیال اپادھیائے کے نام پر تبدیل کردیاگیا ہے۔

مغل سرایا ریاست کا سب سے قدیم او ربڑا ریلوے اسٹیشن ہے۔

تاریخی اہمیت کے حامل اس ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کی تجویز اگست کے مہینے میں چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے پیش کی تھی جس کو مرکزی حکومت نے منظور کرلیا۔

جن سنگ لیڈر دین دیال اپادھیائے کی نعش مشکوک حالت میں مغل سرایا ریلوے اسٹیشن پر فبروری11سال1968میں ملی تھی۔اگست کے مہینے میں مرکزکی منظوری کے وقت سماج وادی پارٹی کے اراکین نے ایوان راجیہ سبھا میں ہنگامہ کھڑا کیاتھا جس کی وجہہ سے دس منٹ کے لئے ایوان کی کاروائی کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔

اس مسلئے پر بہوجن سماج پارٹی نے بھی اپنا احتجاج درج کرایاتھا۔سماج وادی پارٹی ایم پی نریش اگروال نے مطالبہ کیاتھا کہ این او سی جاری کرنے سے قبل

اس مسلئے پر بہوجن سماج پارٹی نے بھی اپنا احتجاج درج کرایاتھا۔سماج وادی پارٹی ایم پی نریش اگروال نے مطالبہ کیاتھا کہ این او سی جاری کرنے سے قبل مرکز کو ایوان میں اس مسلئے پر بحث کرانے چاہئے تھا۔

TOPPOPULARRECENT