Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / یوپی میں نئی حکومت نے 100 ملازمین پولیس معطل کردیئے

یوپی میں نئی حکومت نے 100 ملازمین پولیس معطل کردیئے

لکھنؤ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یہ سخت پیام دینے کی کوشش میں کہ لاء اینڈ آرڈر لاگو کرنے میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، اترپردیش پولیس نے یوگی ادتیہ ناتھ زیرقیادت نئی حکومت جائزہ لینے کے بعد سے زائداز 100 ملازمین پولیس معطل کردیئے ہیں۔ اِن معطلیوں میں زیادہ تر غازی آباد، میرٹھ اور نوئیڈا میں کی گئیں۔ لکھنؤ میں 7 انسپکٹروں کو معطل کیا گیا ہے۔ یہ سب مہم ڈی جی پی جاوید احمد کی چند روز قبل جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر چل رہی ہے تاکہ پولیس والوں میں قصورواروں کی نشاندہی کی جاسکے۔ پی آر او یوپی پولیس راہل سریواستو نے کہاکہ معطل ہونے والوں میں زیادہ تر کانسٹبلس ہیں۔

TOPPOPULARRECENT