Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں کلرک 15 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی پر گرفتار

یوپی میں کلرک 15 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی پر گرفتار

امیتھی 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک کلرک کو جسے یہاں ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں متعین کیا گیا تھا، رواں سال کے اوائل اترپردیش اسمبلی چناؤ کے دوران تقریباً 15 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی پر گرفتار کرلیا گیا۔ گوری گنج پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انیرودھ سنگھ نے کہاکہ رائے بریلی کے متوطن وصی احمد کو آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ماخوذ کیا گیا ہے۔ وصی نے بتایا جاتا ہے کہ تین موقعوں پر انتخابی مصارف کے حوالے سے ٹریژری سے 14,94,921 روپئے نکال لئے۔ اِس میں چناؤ کے دوران ضلع نظم و نسق کے زیراستعمال گاڑیوں کے لئے ادائیگی شامل ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وصی نے یہ رقم اپنے شخصی مفاد میں استعمال کی اور فرضی بل اور ووچرس داخل کرتے ہوئے انتخابی مصارف ظاہر کردیئے۔ یہ معاملہ تب سامنے آیا گاڑیوں کے مالکین نے شکایت کی کہ کلرک وصی اُن کے بقایہ جات کی ادائیگی کیلئے رشوت طلب کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT